• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکی صدور نے پوچھا سیلاب متاثرین کیلئے مزید کیا امداد درکار ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایس سی او اجلاس میں غیر ملکی صدور نے پوچھا سیلاب متاثرین کیلئے مزید کیا امداد درکار ہے۔

نور خان ایئربیس پر سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں چین کے صدر اور دیگر غیر ملکی شخصیات بھی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایران، ترکیہ کے صدور اور دیگر معززین کا سیلاب متاثرین کیلئے امداد پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غیر ملکی شخصیات کو بتایا سیلاب میں جو گھر تباہ ہوئے ان کے بجلی بل معاف کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے وفاق کی مشینری اور افواج پاکستان مل کر کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین میں بی آئی ایس پی پروگرام کے تحت 30 ارب روپے تقسیم کیے، بی آئی ایس پی بہت مانا ہوا سسٹم ہے جسے غیر ملکی ایجنسیاں بھی تسلیم کرتی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکی سربراہان کو حکومت کی جانب سے ریلیف سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ چھوٹے بچوں کو خوراک کی شدید ضرورت ہے، کروڑوں افراد کیلئے آنے والی سردیوں میں کمبل کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین میں فی خاندان 25 ہزار روپے مالی امداد سے آگاہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید