لاہور (پ ر) چیئر مین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم کی جانب سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے یونیک گروپ کی طالبہ صبا ثاقب کو لاہور بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کر نے پر 5لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ۔ گورنر ہائوس لاہورمیں ایک مختصر تقریب میں گور نر پنجاب بلیغ الرحمن نے صباثاقب کو 1095نمبر لیکر اپنے والدین اورتعلیمی ادارے یونیک گروپ کا نام روشن کر نے پر خصوصی مبارکباد دی اور اس امید کا اظہارکیا کہ وہ اپنی محنت جاری رکھیں گی۔اس موقع پر وائس چیئر مین یونیک گروپ عفیف اشرف صدیقی،ریکٹر یونیک گروپ پروفیسر امجد علی خان ،، ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چوہدری اورمنیجر پروموشنز سپورٹس اینڈ ایڈمن پروفیسر ریاض الحق سے خصوصی ملاقات کرتے ہو ئے تعلیم کے فروغ میں یو نیک گروپ کی کاوشو ں کو سراہا۔ تقریب میں دیگر مہمانان گرامی کے علاوہ صبا ثاقب کی والدہ، پروجیکٹ ڈائریکٹر حافظ محمود ، کیمپس پرنسپل پروفیسرسائرہ ، پرنسپل کوارڈینیشنز پروفیسر وحید الحسن اور وائس پرنسپل کوارڈینیشن پروفیسر سعدیہ بھی شریک ہو ئیں ۔