• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی جدوجہد آئین و قانون کی بالادستی کیلئے ہے، عمر سرفراز چیمہ

حکومت پنجاب کے مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی جدوجہد آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے ہے۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ عمران خان 21 ستمبر کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آل پاکستان وکلا کنونشن سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

مشیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قیام کا مقصد آئین و قانون کی بالادستی، طاقتور اور کمزور کے لیے ایک قانون کا نفاذ تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سال 2007 میں عمران خان نے وکلا سے مل کر عدلیہ آزادی مہم کا آغاز کیا۔

عمر سرفراز چیمہ نے یہ بھی کہا کہ آج ملک پی ڈی ایم ٹولے کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے، یہ تمام جماعتیں میثاق این آر او پر متفقہ بیعت کرچکی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید