• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان رہنما بشیر نور زئی امریکی قید سے رہا، بدلے میں امریکی انجینئر رہا

طالبان رہنما بشیر نور زئی کی رہائی کے بدلے میں امریکی انجینئر مارک فریرچس رہا—تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
طالبان رہنما بشیر نور زئی کی رہائی کے بدلے میں امریکی انجینئر مارک فریرچس رہا—تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکا کی جیل میں قید سینئر طالبان رہنما حاجی بشیر نور زئی کو رہا کر دیا گیا ہے۔

امریکی جیل سے رہائی کے بعد سینئر طالبان رہنما حاجی بشیر نور زئی کابل پہنچ گئے۔

طالبان رہنما کی رہائی کے بدلے میں امریکی انجینئر رہا

افغان وزیرِ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طالبان رہنما کی رہائی کے بدلے میں امریکی انجینئر مارک فریرچس کو رہا کر دیا گیا ہے۔

قطر میں موجود طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

اپنے بیان میں محمد نعیم نے تصدیق کی ہے کہ حاجی بشیر نور زئی کو رہا کر دیا گیا ہے اور وہ آج کابل پہنچے ہیں۔

’’بشیر نور زئی گوانتا نامو بے جیل میں قید نہیں تھے‘‘

افغان میڈیا کے مطابق سینئر طالبان رہنما بشیر نور زئی امریکا کی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے تاہم وہ گوانتا نامو بے جیل میں قید نہیں تھے۔

افغان میڈیا نے بتایا ہے کہ طالبان رہنما بشیر نور زئی کو آج صبح کابل ایئر پورٹ پر افغان حکومت کے حوالے کیا گیا ہے۔

’’بشیر نور زئی ہیروئن کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے‘‘

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بشیر نور زئی ہیروئن کی اسمگلنگ کے الزام میں 2005ء میں امریکا میں گرفتار ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید