• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کی امریکا میں مصروفیات کیا ہوں گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد امریکا جائیں گے، ان کی امریکا میں مصروفیات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف آج لندن سے امریکا پہنچیں گے، وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

نیو یارک میں موجودگی کےدوران وزیر اعظم کی دیگر ممالک کے رہنماؤں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں ہوں گی، 20 ستمبر کو وزیر اعظم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔

 20 ستمبر کو وزیر اعظم شہباز شریف کی فرانس کے صدر سے ملاقات ہوگی، شہباز شریف کی آسٹریا کے چانسلر، اسپین کے صدر سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مائیکل سے ملاقات ہوگی، شہباز شریف 'گلوبل فوڈ سیکیورٹی سمٹ' میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم چین اور جاپان کے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کی ملائیشیا کے وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب سے بھی ملاقات ہوگی۔

21 ستمبر کو وزیر اعظم کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی اور صدر ورلڈ بینک سے ملاقات ہوگی، شہباز شریف کی ترکیہ اور ایران کے صدور سے بھی ملاقاتیں ہوں گی، وزیر اعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کی ملاقات ہوگی۔

 وزیر اعظم امریکا کے صدر جو بائیڈن کی طرف سے دیے گئے عشائیہ میں شرکت کریں گے، شہباز شریف 21 ستمبر کو ترکیہ کےصدر اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، وزیر اعظم فن لینڈ کے صدر سے بھی ملاقات  کریں گے۔

 22 ستمبر کو وزیر اعظم شہباز شریف کی بل گیٹس سے بھی ملاقات ہوگی، شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ان کے دفتر میں ملاقات ہوگی۔

23 ستمبر کو وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے بھی ملاقات ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید