امریکی ڈالر کی اونچی پرواز اور اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کو زوال جاری ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 239 روپے کا ہو گیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 245 روپے 40 پیسے پر برقرار ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس 333 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41187 ہو گیا۔