عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ہی نہیں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں بھی رسہ کشی شروع ہو گئی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ لندن میں شہباز شریف کی نہیں سنی گئی اور ان پر تنقید کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جو سیلابی ریلے سے بچ گئے ہیں وہ وبائی ریلے میں پھنس گئے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سندھ میں پی پی کے وزراء کا استقبال جوتوں سے ہو رہا ہے، نہ باہر سے امداد آئی، نہ اندر سے پیشرفت ہوئی ہے۔
سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ عمران خان بہانہ تھا انہوں نے اپنے کیسز ختم کرانا تھا، آقاؤں نے غلاموں سے کام لے کر انہیں نکال دینا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ آٹا، بجلی اور پیٹرول ان کی ضمانت ضبط اور سیاست ختم کر دے گا، حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 70 غیر آئینی وزراء میں سے 20 بے محکمے کے وزیر ہیں، آج ہائی کورٹ میں ان کے خلاف رٹ دائر کروں گا، سپریم کورٹ سے نیب ترمیم کالعدم، اوورسیز کو ووٹ کا حق ملے گا۔