• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 400روپے فی تولہ کا اضافہ،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1662ڈالر سے بڑھ کر 1669ڈالر فی اونس ہو گئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 400 روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 55ہزار 100روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 32ہزار 973 روپے ہو گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 1570 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔