اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف سے فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے ملاقات کی۔
وزیرِاعظم اور فرانسیسی صدر کی ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تباہ انفراسٹرکچرکی تعمیرنو کے لیے رواں برس عالمی کانفرنس بُلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ملاقات میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سیلاب زدگان کی بحالی اور مدد کے لیے ضروری اشیاء بشمول طبی ماہرین پاکستان بھجوانے کے ساتھ ساتھ مزید تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی تھی۔
واضح رہے کہ ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیرمملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر بھی شریک تھیں۔
نیویارک میں وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے ماحولیات جان کیری نے ملاقات کی اورموسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات اور سیلاب سے تباہی پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم آج امریکا کے صدر جو بائیڈن کے عشائیہ میں شرکت کریں گے، آئی ایم ایف کی ایم ڈی اور ورلڈ بینک کے صدر سے ملاقات کریں گے۔