اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے مباحثے کے دوسرے روز وزیراعظم شہباز شریف سے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹلینا جیورجیوا ملاقات کریں گی۔
اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر وزیراعظم سے عالمی بینک گروپ کے صدر ڈیوڈ مالپس ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے مباحثے میں شریک ہوں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم، پاکستان میں فلڈ آپریشنز کا جائزہ لینے کیلئے زوم میٹنگ کی بھی صدارت کریں گے۔ شہباز شریف یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس کے صدر سابا کوروسی سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف صدر یورپی یونین ارسلا وانڈر لین سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کوپ 27 سربراہان کے بند کمرہ اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس کا اہتمام مصر کی جانب سے کیا گیا ہے۔
وزیراعظم فن لینڈ کے صدر سے دوطرفہ امور پر ملاقات کریں گے۔ شہباز شریف امریکی صدر کے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کریں گے۔