• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کی آبزرویشن آئین سے متصادم ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی آبزرویشن آئین سے متصادم ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی سے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں واپسی کا مشورہ دے دیا۔

اسی سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا پی ٹی آئی کو اندازہ ہے 123سیٹوں پر ضمنی انتخابات پر کتنے اخراجات ہوں گے؟

اس پر انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اندازہ نہیں رجیم چینج آپریشن میں پاکستان کو اب تک 5 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام اس اسمبلی کو نمائندہ نہیں سمجھتے، الیکشن اخراجات سے زیادہ قیمت ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کی دے رہے ہیں، جس سے انتخابات روکے گئے۔ 

قومی خبریں سے مزید