• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ عمران خان کی جانب سے معافی پر مطمئن ہیں، عمران خان بیان حلفی دیں تو اسے زیر غور لایا جائے گا۔

 تحریری حکم نامے  میں کہا گیا کہ فرد جرم کی کارروائی پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کی جاتی ہے۔

عمران خان کی روسٹرم پر کی گئی مکمل گفتگو حکم نامے کا حصہ بنا دی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے معافی کے بیان پر اطمینان کا اظہار کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید