• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں دنیا سے اپنے لوگوں کے لیے انصاف چاہیے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان 10 ممالک میں شامل ہے جن کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا ہے، ہمیں دنیا سے اپنے لوگوں کے لیے انصاف چاہیے۔

کونسل آن فارن ریلیشن کے تحت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں اپنے لوگوں کے لیے موسمیاتی انصاف چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ 0.8 فیصد ہے، میں اپنے لوگوں کے لیے امداد کی نہیں انصاف کی بات کروں گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو تاریخ کے بڑے سیلاب کا سامنا ہے، پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب کے بعد صحت کے مسائل کا بھی سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امید تھی آئی ایم ایف معاہدے سے تھوڑا سا معاشی ریلیف ملے گا، آئی ایم ایف سے معاہدے کے نتیجے میں معاشی ریلیف کے امکانات سیلاب کی نذر ہوگئے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سیلاب کے باعث پاکستان کو معاشی نقصان کا ابتدائی اندازہ 30 ارب ڈالر کا ہے۔

قومی خبریں سے مزید