اسلام آباد میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 77 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کیسز کی تعداد 1734 تک پہنچ گئی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی متاثرین کی تعداد 1734 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولی کلینک اسپتال میں 9، پمز میں 17، کیپیٹل اسپتال میں ایک مریض اور نجی کلینکسس اور لیبارٹریز میں 30 مریض رپورٹ ہوئے۔
نئے ڈینگی کیسز سامنے آنے کے بعد دیہی علاقوں میں 1048 جبکہ شہری علاقوں میں کیسز کی تعداد 686 ہوگئی ہے۔