پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر عدم استحکام کا شکار ہے، جس کی قدر کسی دن بڑھ رہی ہے تو کسی دن اچانک کم ہو جاتی ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی سامنے آئی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہونے کے بعد 239 روپے 65 پیسے کا ہو گیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 244 روپے 40 پیسے کا ہو گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے کاروباری سیشن میں رجحان ملا جلا رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے کاروباری سیشن میں 100 انڈیکس 52 پوائنٹس کم ہو کر 40875 پر بند ہوا ہے۔
پہلے سیشن میں 6 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جبکہ کاروبار کی مالیت 3 ارب روپے رہی۔