• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسکرین گریب
اسکرین گریب

طالبہ کو ہراساں کر نے کے الزام میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے لیکچرار منظور کلوڑ کو معطل کردیا گیا ہے۔ 

ہفتہ کے روز بھی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے باہر طلبہ نے شدید احتجاج کیا اور لیکچرار منظور کلوڑ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

طلباء اور طالبات نے لیکچرار کی برطرفی کا  مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں انصاف چاہیے، ہمیں جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا ہے، ٹیچر کو معطل نہیں بلکہ نوکری سے برطرف کیا جائے۔

میڈیکل یونیورسٹی کے ذرائع کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس بھی طلب کرلی گئی ہے۔

متاثرین کے مطابق تقریباً 8 سال سے طالبات کے ساتھ جنسی ہراسگی کا سلسلہ چل رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید