صدر مملکت آصف علی زرداری نے چاند پر پاکستان کے پہلے خلائی مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد دی ہے۔
صدر مملکت نے سپارکو اور چین کی قومی اسپیس انتظامیہ کو بھی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آئی کیوب قمر کی کامیاب لانچنگ پاکستان کے خلائی پروگرام کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو اس اہم خلائی کامیابی پر فخر ہے۔
صدر آصف زرداری نے خلا بازی کے شعبے میں پاکستان اور چین کے تعاون کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خلابازی کے شعبے میں ترقی کی مزید منازل طے کرنا ہیں۔