پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی ہے، نواز شریف سے امید تھی کہ وہ کہیں گے کہ ہم یہ الیکشن ہار گئے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سیاست میں پکی دشمنیاں نہیں ہوتیں، اختلافات ہوتے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو رہا کیا جائے۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ موجودہ اتحاد آئین کی بالا دستی کیلئے بنا ہے، ہم غدار اور باغی نہیں ہیں، ہم وسائل کے باوجود بھیک مانگ رہے ہیں، لوگوں کو اپنی پیداوار پر حق دیں، اجتماعی دانش سے ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں۔