• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں عوام کے ساتھ 2 سال سے ظلم ہو رہا ہے، شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ملک میں 2 سال سے عوام کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔

خیبر میں جلسے سے خطاب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ جبر کے باوجود یہاں کے عوام نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2 سال سے ملک بھر میں عوام کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، قومی احتساب بیورو (نیب) نے بانی پی ٹی آئی پر نئے کیسز بنائے۔

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ نواز شریف نے توشہ خانہ سے  گاڑی لی، اس وقت نیب سو رہا تھا۔

قومی خبریں سے مزید