• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: 8 سالہ بچے کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 8 سالہ بچے کے قتل  میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 8 سال کا بچہ 7 ستمبر کو لاپتا ہوا تھا، گرفتار مرکزی ملزم بچے کا سابق محلہ دار ہے، ملزم نے بچے کے والدین سے 20 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم نے بچے کو اپنے گھر لے جا کر نیند کی گولیاں کھلائیں، ملزم نے بچے کے منہ پر ہاتھ رکھا، سانس رکنے سے بچہ دم توڑ گیا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ساتھی کی مدد سے ملزم نے لاش کو گھر میں دفن کردیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید