• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی حکومت کا تجربہ نہیں ہوتا، عمران کا اپنی حکومت کی غلطیوں کا اعتراف

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ، کامرس رپورٹر ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اکنامک رپورٹرسے اپنی معاشی ٹیم کے ہمراہ بنی گالا میں پہلی پولیٹیکل اکنامک میٹنگ کی اور صحافیوں کے سخت سوالوں کے جوابات دیئے، معیشت کو بحران سے نکالنے کےلیے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اپنی حکومت کی ماضی کی غلطیوں کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ پہلی مرتبہ حکومت کا تجربہ نہیں ہوتا اس لیے غلطیاں بھی ہوتی ہیں۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ شفاف اور جلد انتخابات ہی معاشی بحران کا حل ہے، انہوں نے موجودہ حکومت پر معاشی بے اعتناہی برتنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کو صرف اپنی چوری کو کلیئر کرانے کی فکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت جب انتخابات میں کامیاب ہو کر آئے گی تو ان کے پاس ساڑھے تین سال کا تجربہ ہےاور اس ساڑھے تین سال میں انہوں نے بہت مشکل وقت گزارا، ایک دن بھی چھٹی نہیں کی ماسوائے ان پانچ دنوں کہ جب انہیں کورونا ہو گیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید