امریکا کی آبنائے ہرمز کھولنے میں ناکامی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 9 فیصد تک بڑھ گئی۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل 92 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 88 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہر صورت آبنائے ہرمز کھلوانے کا اعلان کیا تھا کیونکہ ایران نے اعلان کیا تھا کہ ہر گزرنے کی کوشش کرنے والے جہاز کو راکھ میں بدل دیا جائے گا۔
امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ ہر صورت آبنائے ہرمز کھلوائیں گے، نہ صرف وہاں سے گزرنے والے کمرشل بحری جہازوں کی انشورنس کی جائے گی بلکہ ضرورت پڑنے پر ان کمرشل جہازوں کی حفاظت کے لیے امریکی نیوی ساتھ جائے گی۔