• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

دوا ساز امریکی کمپنی فائزر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) دوسری مرتبہ کورونا میں مبتلا ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 60 سالہ البرٹ بورلا کا ہفتے کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، انہیں بیماری کی ہلکی علامات تھیں۔

البرٹ بورلا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے کمپنی کی ہی اینٹی وائرل دوا سے علاج شروع کر دیا ہے، یقین ہے کہ جلد صحت یاب ہو جاؤں گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق البرٹ بورلا کورونا ویکسین کی 4 ڈوزز لے چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں صدر جو بائیڈن سمیت کئی اہم شخصیات گزشتہ مہینوں میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں جبکہ رواں ہفتے ہی امریکی صدر نے ایک انٹرویو میں ملک میں کورونا کی وباء کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔

انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا ابھی بھی وائرس پر قابو پانے کے لیے بہت کام کر رہا ہے، صورتِ حال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے تاہم اب بھی ہمیں مسئلہ درپیش ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید