وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میڈسن سان فرنٹئیر (ایم ایس ایف) اور ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے وفد سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وفد کی سربراہ جنرل ڈائریکٹر وکی ہاکن نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے پر ایم ایس ایف کے کردار کو سراہا۔
ایم ایس ایف کے وفد کی قیادت جنرل ڈائریکٹر وکی ہاکن نے کی۔ ملاقات میں وزیر مملکت حنا ربانی کھر اور امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان بھی موجود تھے۔
ڈاکٹرز کی یہ بین الاقوامی تنظیم دنیا بھر میں شعبہ طب میں خدمات سرانجام دیتی ہے۔ ایم ایس ایف کئی دہائیوں سے پاکستان میں بھی صحت کے شعبے میں خدمات انجام دے رہی ہے۔