• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس مقابلہ، 4 انتہائی مطلوب ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، مقابلے کے دوران 4 انتہائی مطلوب ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق گرفتار ملزمان میں وقار، نعمان عرف نومی، ملک ندیم عرف ملک اور ثاقب شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 15 لاکھ روپے نقد، 4 پستول، 2 موٹر سائیکلیں اور 6 موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی ملیر نے بتایا ہے کہ ملزمان نے چند روز قبل کار سوار سے 28 لاکھ روپے چھینے تھے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان کا گروپ کیش اسنیچنگ کی 31 وارداتوں میں ملوث ہے، ان کے 3 ساتھی فرار ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید