گزشتہ کچھ روز سے امریکی ڈالر کے زوال اور پاکستانی روپے کے عروج کا سفر جاری ہے۔
آج صبح ن لیگی رہنما اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھایا اور وہ وزیرِ خزانہ بن گئے اس خبر کے ساتھ ہی ڈالر کی قدر میں مزید گراوٹ سامنے آئی ہے۔
انٹر بینک میں آج ڈالر مزید 2 روپے 41 پیسے سستا ہونے کے بعد 231 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
4 دن میں ڈالر 8 روپے سے زیادہ سستا ہو چکا ہے۔
ملک پر قرضوں کے بوجھ میں 1 ہزار 50 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 233 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔
آج صبح پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 142 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41660 پر آ گیا ہے۔