• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گزشتہ چند روز سے امریکی ڈالر زوال کی سمت اور پاکستانی روپیہ عروج کی جانب گامزن ہے۔

آج بھی امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر 3 روپے 11 پیسے سستا ہونے کے بعد 233 روپے 91 پیسے کا ہو گیا ہے۔

انٹر بینک کے 2 کاروباری دنوں میں ڈالر 5 روپے 74 پیسے سستا ہوا ہے۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1روپے 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 236 روپے کا ہو گیا ہے۔

ڈالر کی قدر میں حالیہ کمی سے 740 ارب روپے کے قرضوں کا دباؤ کم ہو گا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

دوسری جانب روپے کو استحکام ملنے کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 330 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41481 پر آ گیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید