• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرحا اصغر کے گھر ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع

سرحا اصغر، فائل فوٹو
سرحا اصغر، فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سرحا اصغر نے مداحوں کو جلد اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنادی ہے۔

 سرحا اصغر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اداکارہ کو اپنے شوہر کے ساتھ ایک چھوٹے بچے کی شرٹ پکڑے ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ’ہماری فیملی میں دسمبر 2022 تک ایک فرد کا اضافہ ہونے والا ہے‘۔

مداحوں کی جانب سےاداکارہ کی اس پوسٹ پر اُنہیں مبارکبادیں بھی موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

سرحا اصغر کو ڈرامہ سیریل ’پیار کے صدقے‘ اور ’میر آبرو‘سے شہرت حاصل ہوئی۔

واضح رہے کہ اُنہوں نے جنوری 2021ء میں اپنے دوست عمر لالہ سے شادی کرلی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید