• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی خواتین کیبن کریو کو لباس سے متعلق خاص ہدایات جاری

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی جانب سے خواتین کیبن کریو کو لباس سے متعلق خاص ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پی آئی اے کے جنرل منیجر فلائٹ سروسز عامر بشیر کے مطابق پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائن کی جانب سے ایئر ہوسٹس اور کیبن کریو کو نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں دورانِ سفر مناسب لباس زیب تن کرنے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

عامر بشیر کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کچھ کیبن کریو مقامی پروازوں کے دوران آرام دہ لباس پہنتی ہیں اور اسی لباس میں ہوٹل اور مختلف جگہوں پر جاتی دیکھی گئی ہیں، خواتین عملے کے ایسے لباس سے ناصرف دیکھنے والوں پر بلکہ بطور پی آئی ادارے پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری کیے گئے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کیبن کریو مرد اور عورت دونوں کے لباس ثقافتی اور قومی اخلاق کے مطابق ہونے چاہئیں۔

قومی خبریں سے مزید