وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایون فیلڈ کیس میں مریم نواز کے بری ہونے پر نواز شریف کو مبارکباد دی ہے۔
نواز شریف اور خواجہ آصف کی ملاقات لندن میں ہوئی جہاں ملکی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔
چوہدری منیر اور راحیل نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی، مٹھائی پیش کی اور مبارکباد دی۔
دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کا بھی نواز شریف سے رابطہ ہوا ہے، جس کے دوران انہوں نے فیصلے کو حق کی فتح قرار دیا۔