• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس: سرمایہ کاری کا منفی دن، انڈیکس میں 421 پوائنٹس کی کمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سرمایہ کاری کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس میں 421 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 421 پوائنٹس کی کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر 41 ہزار 13 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔ 

کاروباری دن میں انڈیکس سوا پانچ سو پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں انڈیکس کی آج کم ترین سطح 40 ہزار 909 رہی۔

حصص بازار میں آج 12 کروڑ 72 لاکھ شیئرز کے سودے 5 ارب 51 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 53 ارب روپے کم ہوئی اور کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ہزار 708 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید