پاکستانی کرکٹر رومان رئیس موٹروے پولیس کے کام سے متاثر ہوگئے، چالان ہونے کے باوجود موٹروے پولیس کی تعریف کردی۔
کراچی میں لیاری ایکسپریس وے سے گزرتے ہوئے رومان رئیس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی، جنہیں موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر عبدالوہاب نے روک لیا۔
پاکستانی کرکٹر رومان رئیس نے ڈرائیونگ کے دوران سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی جس پر ان کا چالان کیا گیا۔
بعدازاں رومان رئیس کا کہنا تھا کہ آج ڈرائیونگ کے دوران وہ سیٹ بیلٹ باندھنا بھول گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں موٹرے وے پولیس کا شکر گزار ہوں، مجھے ان کی یہ چیز اچھی لگی کہ سلیبریٹی ہونے کے باوجود انہوں نے مجھے روکا اور چالان کیا۔
رومان رئیس کا کہنا تھا کہ مجھ سے غلطی ہوئی ہے اور غلطی تسلیم کرنی چاہیے۔