اسلام آباد (زبیر قصوری)الیکٹرک اور روایتی گاڑیوں کے 70فیصد پرزے مالیت کے لحاظ سے مشترک، پاپام کا مقامی خریداری کا مطالبہ، پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹیو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینو فیکچررز (پاپام) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نئی آٹو پالیسی کے تحت الیکٹرک اور روایتی گاڑیاں اسمبل کرنے والی کمپنیوں کو ملک میں پہلے سے تیار ہونے والے پرزے مقامی سپلائرز سے خریدنے کا پابند کیا جائے۔ تنظیم کے مطابق دونوں طرح کی گاڑیوں میں استعمال ہونے والے پرزوں کی مجموعی مالیت کا 70 فیصد سے زائد حصہ مشترک پرزوں پر مشتملہے۔