• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کا وفد آج ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کرے گا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کا وفد آج سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد سے ملاقات کرے گا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

جیو نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ ملاقات آج دوپہر ڈیڑھ بجے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہوگی۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے وفد میں ضیاء لنجار، ناصر شاہ، وقار مہدی اور دیگر رہنما شامل ہوں گے جبکہ ایم کیو ایم کی نمائندگی فاروق ستار، علی خورشیدی اور دیگر رہنما کریں گے۔

ملاقات کے دوران ملک اور صوبے کی موجودہ سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے ایم کیو ایم کو 29 نومبر کو ہونے والی ریلی ملتوی کرنے کی درخواست کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید