• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ انعام قتل، گرفتار شوہر کا مزید 4 روزہ ریمانڈ، کیس میں مزید پیشرفت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ،ٹی وی رپورٹ) لسینئر سول جج محمد عامر عزیز نے کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں گرفتار مقتولہ کے شوہر شاہنواز امیر کو مزید 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے سینئر صحافی ایاز امیر کی موبائل سپرداری کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی،کیس میں مزید پیشرفت ہوئی ہے، ملزم کے نکاح کے گواہان ،مقتولہ کے نکاح خواں ،پراپرٹی ڈیلر اورواقعہ کے اہم کردار ملزم کے ماموں شامل تفتیش کرلئے گئے،عدالت نے کہا کہ ایاز امیر کی موبائل سپرداری کیلئے دائر درخواست مسترد ، تفتیش مکمل ہونے کے بعدفون واپس دیا جائے۔
ملک بھر سے سے مزید