• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلو چستان قومی جرگہ کی ریلی، اسمبلی کے سامنے احتجاج

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلو چستان قومی جرگہ کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ بلو چستان میں آباد اقوام نے تعصب اور تنگ نظری سے بالاتر ہوکر مشترکہ نکات پر اتفاق کر تے ہوئے جدوجہد کا آغا ز کیا ہے اگر ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تو کوئٹہ سے شروع احتجاج کو پورے صوبے تک وسعت دیکر روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کر نے میں حق بجا نب ہوں گے،ان خیالات کا اظہار صوبائی قو می جر گہ کے سربراہ یوسف خان کاکڑ، حضرت افغان، شیخ عامر خان مندوخیل، ملک ظفر شاہوانی، محمد حنیف بازئی، حاجی عبدالمجید بدو زئی، عبد الودود بازئی، ملک عبد القیو م شاہوانی، سید علی محمد شاہ چشتی، ملک سلطان محمد قمبرانی اورنیک محمد کاکڑ نے جمعرات کو بلو چستان اسمبلی کے سامنے صوبائی قو می جر گہ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے کیا،قبل ازیں میٹرو پولیٹن کارپو ریشن کے سبزہ زار سے ریلی نکالی گئی، جس کے شرکا بلوچستان اسمبلی کے سامنے پہنچے۔مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت بلو چستان ہائی کورٹ کے لارجر بینچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیل واپس نہیں لیتی اور صوبے بھر بالخصوص کوئٹہ میں جدی پشتی آباد قبائل کی پدری اراضی پر ہر قسم کے قبضہ کے خاتمے،مختلف موضعات میں قبائل وزمینداران کو اعتماد میں لیے بغیر الاٹمنٹ کی منسوخی،قیام پاکستان کے بعد بلو چستان میں پہلی بار شروع کی گئی الاٹمنٹ و ہر قسم کے غیر قانونی مد اخلت کے خاتمے سمیت ہما رے تحفظات دور نہیں کیے جاتے ہیں تو کوئٹہ سے شروع احتجاج کو پورے صوبے تک وسعت دیکر روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کر نے میں حق بجا نب ہوں گے، مقررین نے کہا کہ ہما ری جدوجہد ہرقسم کے ذاتی، شخصی و گروہی مفادات و مراعات سے بالاتر ہے اور ہما را احتجاج کامیابی تک جاری رہے گا اس موقع پر بلو چستان اسمبلی میں بلو چستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی،جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین اور بلو چستان نیشنل پارٹی کے بابورحیم مینگل نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور صوبائی قومی جر گہ کے نمائندوں سے مذاکرات کر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرا نے کی یقین دہانی کرائی۔ اس مو قع پر ملک نصیر شاہوانی نے مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی جدوجہد میں آپ کے ساتھ ہیں اور بلوچستان ہائی کورٹ کے لارجر بینچ کے فیصلے کو بر قرار رکھتے ہوئے پورے صوبے میں بندو بست کا عمل پائے تکمیل تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے اس موقع پر پر جر گہ کے سربراہان نے عوامی نمائند وں کی جانب سے یکجہتی اور مطالبات پر عمل در آمد کی یقینی دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
کوئٹہ سے مزید