• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

فاسٹ بولر محمد سراج کو جسپریت بھمرا کی جگہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ محمد سراج کو جنوبی افریقا کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، تاہم ورلڈ کپ میں ان کی شمولیت کے حوالے سے فی الحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

فاسٹ بولر محمد سراج اب تک 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ جسپریت بھمرا بیک اسٹریس فریکچر کا شکار ہیں، جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید