• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گل کا سائفر گمشدگی کی خبر پر طنزیہ ردعمل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے دست راست شہباز گل نے سائفر گم ہونے کی خبر پر طنزیہ انداز میں ردعمل دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ والوں کا سائفر کھو گیا، ان کو انگریزی پڑھنی نہیں آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہی سائفر ہے جو اُس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے سابق اسپیکر اسد قیصر کو بھیجا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اسپیکر نے یہ سائفر چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوایا تھا، حکومت کو اپنا کھویا ہوا سائفر چیف جسٹس سے ملے گا۔


قومی خبریں سے مزید