• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر کا جنسی ہراسیت کیس میں ڈی جی پیمرا کی برطرفی کا حکم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدرِ مملکت عارف علوی نے جنسی ہراسیت کیس میں ڈی جی پیمرا کی برطرفی اور 25 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔

صدرِ مملکت نے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے جرمانہ بڑھا کر 20 سے 25 لاکھ روپے کر دیا۔

عارف علوی کا کہنا ہے کہ ثابت ہو چکا خاتون ملازم کو زبانی، فحش، جنسی، توہین آمیز تبصروں اور ناجائز مطالبات سے ہراساں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جب ایسے کیس بلاشک و شبہ ثابت ہو جاتے ہیں تو قانون کی پوری طاقت کا استعمال کرتا ہوں۔

صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہراسیت کے خوف کے باعث خواتین کی دب جانے والی اقتصادی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید