• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات، پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

ابوظہبی (اے پی پی)متحدہ عرب امارات میں فیول پرائس کمیٹی نے اکتوبر 2022کیلئے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے ،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبرسے ہو گیا ۔الامارات الیوم کے مطابق پٹرول سپر98جو ستمبرمیں 3.41درہم میں فروخت کیا جا رہا تھا جو یکم اکتوبر سے کمی کے بعد 3.03درہم میں فروخت ہوگا۔ا سپیشل 95جو ستمبر میں 3.30درہم میں فروخت ہورہاتھا نرخ میں کمی کے بعد یکم اکتوبر سے 2.92درہم میں فروخت کیا جائیگا۔ ای پلس 91کے نرخ جو ستمبر میں 3.22 درہم تھا اب اکتوبر میں کم کرکے 2.85درہم کیے گئے ہیں۔ ستمبر میں ڈیزل 3.87درہم میں فروخت کیا جا رہا تھا اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 3.76درہم مقرر کی گئی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید