• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں خالصتان پر ریفرنڈم کا دوسرا مرحلہ، بھارت کینیڈا تعلقات کشیدہ

لندن/ٹورنٹو (مرتضیٰ علی شاہ) کینیڈا میں خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے میں 6نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ریفرنڈم کے اس دوسرے مرحلے کا اہتمام ان لوگوں کیلئے کیا گیا ہے، جو 18ستمبر کو ہونے والے ریفرنڈم اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کرسکے تھے جبکہ خالصتان کے قیام کیلئے سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس کی جانب سے ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کے اعلان کے ساتھ ہی بھارت اور کینیڈا کےدرمیان تعلقات میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سکھ فار جسٹس کا کہنا ہے کہ 18ستمبر کو ریفرنڈم میں 110,000سے زیادہ سکھوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا لیکن ووٹ دینے کا مقررہ شام 5 بجے کا وقت ختم ہوجانے کی وجہ سے قطاروں میں کھڑے کم وبیش 40000سکھ اپنا ووٹ دینے کا حق استعمال نہیں کرسکے تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید