• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں ملکی استحکام کیلئے اپنی ذمہ داری کا مکمل احساس ہے، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے اپنے پر عائد ذمہ داری کا مکمل احساس ہے، ملک کی تعمیر و ترقی پاکستان کے عوام کی شرکت و شمولیت کے ذریعے سے ہی ممکن ہے ایم کیو ایم پاکستان غریب،مڈل اور لوئر مڈل کلاس کو پاکستان کی حکمرانی سپرد کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیفنس میں گریجویٹ فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل،اراکین رابطہ کمیٹی، گریجویٹ فورم کے عہدیداران اور ڈیفنس کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک اس وقت انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے آپکی اور ہم سب کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ملکر اس ملک کو مشکل حالات سے نکالیں اور اس کی تعمیر و تر قی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اس ہی میں ہماری اور آنے والی نسلوں کی بقاء ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے اس ملک کو بنایا تھا اور اب ان کی اولادیں اس ملک کی عزت و وقار کو بچانے کے لئے آخری حد تک حفاظت کریں گے۔

ملک بھر سے سے مزید