• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فہد مصطفٰی نے انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی شکست کی وجہ بتادی

فہد مصطفٰی، فائل فوٹو
فہد مصطفٰی، فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفٰی نے ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی شکست پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

فہد مصطفٰی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ہار پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’دوستو، پرسکون رہو، نیٹس پر 150 چھکے لگانے کے بعد میچ میں چھکے نہیں لگتے یہی قدرت کا نظام ہے‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مہمان ٹیم نے آخری میچ میں 67 رنز کے بھاری مارجن سے قومی ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں 3-4 سے کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان کو پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوم گراؤنڈز پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دیا تھا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید