• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم لیوی معاملے پر آئی ایم ایف کی کسی بات سے انحراف نہیں ہوا، عائشہ غوث پاشا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی معاملے پر آئی ایم ایف کی کسی بات سے انحراف نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وقت اور اسپیس تھی اس کو ہم نے استعمال کیا، ہم آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ پرعزم ہیں۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کے بغیر ریلیف دینا چاہا، اکتوبر میں میٹنگ میں جا رہے ہیں، تفصیل سے بات کریں گے۔

عائشہ غوث نے کہا کہ آئی ایم ایف سے جو بات طے ہوئی سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کے معاملے پر اسٹیٹ بینک، بینکوں کی تحقیقات کر رہا ہے، اگر کوئی بینک ملوث پایا گیا تو رولز کے مطابق کارروائی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید