• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ملیر میں رینجرز پر فائرنگ، 2 اہلکار زخمی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی کے علاقے ملیر، قائد آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ملیر عرفان علی بہادر کے مطابق واقعہ قائد آباد کے علاقے کھوئی گوٹھ میں ندی کے قریب پیش آیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق علاقے میں ڈکیتی کی واردات کی اطلاع پر رینجرز اہلکار موجود تھے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق رینجرز اہلکار ملیر میں چیکنگ کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوانوں کو رکنے کا اشارہ کیا جو رکنے کی بجائے فرار ہونے لگے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار رینجرز کے اہلکاروں نے ان نوجوانوں کا تعاقب کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے جواب میں رینجرز اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی۔

ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار رینجرز کے دونوں اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

دونوں زخمی رینجرز اہلکاروں کو اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے، جن میں سے 1 کی حالت تشویش ناک ہے۔

قومی خبریں سے مزید