• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کیساتھ ایئر پورٹ پر شہریوں کی سیلفیاں

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لندن جانے کے لیے لاہور ایئرپورٹ پہنچی تو شہریوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں لیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مریم نواز کے ساتھ لوگ تصاویر بنا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کچھ دیر بعد لندن کے لیے روانہ ہوں گی، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ جائیں گے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کچھ روز بعد لندن روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز کو لاہور ہائی کورٹ سے اپنا پاسپورٹ واپس ملا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پاسپورٹ واپس مل جانے کے بعد آج لندن جا رہی ہیں۔

مریم نواز شریف نے ایئرپورٹ روانگی سے قبل دادا، دادی اور والدہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

مریم نواز کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ کر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا کہ جہاز لینڈ کرے اور کب میں اپنے والد سے ملوں۔

قومی خبریں سے مزید