• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریچا چڈھا اور علی فضل کے ریسپشن میں ہرتیک روشن توجہ کا مرکز بنے رہے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ ریچا چڈھا اور اداکار علی فضل کی شادی کی تقریب میں ہرتیک روشن ہر آنکھ کا تارہ بن گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ریچا چڈھا اور اداکار علی فضل نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ دونوں نے ڈھائی سال قبل شادی کی تھی اور اب اپنے قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب کے ساتھ اس کا جشن منا رہے ہیں۔

گزشتہ روز شادی کی تقریبات کا اختتام ریسپشن سے ہوا جس میں بالی ووڈ کی مختلف شخصات نے شرکت کی لیکن توجہ کا مرکز اداکار ہرتیک روشن بنے رہے۔

ریسپشن کی تقریب میں ہرتیک روشن نے اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کے ساتھ شرکت کی تو ہر ایک کی زبان پر ان ہی کے چرچے تھے۔

اس موقع پر ہرتیک روشن نے سیاہ سوٹ بوٹ کا انتخاب کیا جبکہ صبا آزاد سبز رنگ کے روایتی جوڑے میں نظر آئیں۔

ریسپشن کی تقریب میں  اداکارہ ریچا چڈھا نے ملٹی کلر کا لہنگا زیب تن کیا جبکہ اداکار علی فضل نے سیاہ رنگ کا کوٹ پینٹ پہنا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید