عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ 15 نومبر تک سیاست آر پار ہو جائے گی۔
لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے یہ بات کہی ہے۔
ان کا رانا ثناء اللّٰہ سے مخاطب ہو کر کہنا ہے کہ وزیرِ داخلہ اپنے سائز اور ہوش میں رہیں، ووٹ کو عزت دو کی چیخیں نکل گئی ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آلِ شریف کی سیاست کا فیصلہ لندن کی میٹنگ میں ہونے جا رہا ہے، لندن کی میٹنگ کے حوالے سے جلد قوم کو باخبر کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ مریم کہتی ہیں کہ شہباز شریف کی حکومت سے خوش نہیں، میں ڈار کی ذمے دار ہوں شہباز شریف کی نہیں۔
عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا ہے کہ عنقریب انصاف وقت سے پہلے ہوتا نظر آئے گا۔
سابق وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اسحاق ڈار اعداد و شمار میں ٹیمپرنگ کے ماہر ہیں، مفتاح مفت میں مارے گئے۔