• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: باراتیوں کی بس کھائی میں گر گئی، 32 افراد ہلاک

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں باراتیوں کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 32 مسافر ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں لاپتہ ہونے والے 20 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بس میں 50 سے زائد باراتی سوار تھے۔

پولیس نے حادثے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

بھارتی وزیرِ اعظم اور صدر نے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید