• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کامیابی کو ناپنے کا بیرومیٹر نہیں، تمنا بھاٹیہ

بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی دو فلمیں ’ببلی باؤنسر‘ اور ’پلان اے پلان بی‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہیں۔

فلم پلان اے پلان بی میں انہیں رشتے کروانے والی خاتون دکھایا گیا ہے جو خود اپنی زندگی کا یہ اہم فیصلہ کرنے میں پس و پیش کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں تمنا سے شادی کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں زندگی میں شادی کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں 14 برس کی عمر سے کام کر رہی ہوں، بہت سے لوگوں کے لیے یہ عجیب بات ہے لیکن شاید ہم سب اپنی اپنی انفرادیت رکھتے ہیں۔

تمنا نے فلم ویرے دی ویڈنگ میں سونم کپور کا ڈائیلاگ ادا کیا کہ شادی آپ کی کامیابی کو ناپنے کا بیرومیٹر نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ جلدی شادی کرلیتے ہیں، کچھ لوگ دیر سے کرتے ہیں، کچھ اس بارے میں سوچنا ہی نہیں چاہتے، تو یہ انسان کی اپنی پسند ناپسند پر ہے کہ وہ کیا چاہتا ہے، جیسے اسے سہولت ہو کرلے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید